Ads

پاکستان اور بھارت کی ممکنہ جنگ: سازش بے نقاب!



پاکستان اور بھارت کی ممکنہ جنگ: اسرائیلی سازش بے نقاب!

پاکستان اور بھارت کی جنگ اسرائیل کی ایک بہت بڑی سازش ہے۔ اسرائیل جو چاہتا ہے، وہ کرکے دکھاتا ہے۔ وہ اپنے مقاصد کے لیے پندرہ سے بیس سال پہلے منصوبہ بندی کرتا ہے اور سمپسن کارٹون کے ذریعے اپنی تمام منصوبہ بندی لوگوں کو دکھا دیتا ہے کہ مستقبل میں وہ کیا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اسی طرح، 2025 کے ایک سمپسن کارٹون میں دکھایا گیا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہو گی، اور دونوں ممالک اس جنگ کے نتیجے میں تباہ ہو جائیں گے۔ ان کے نام ہمیشہ کے لیے دنیا سے مٹ جائیں گے۔

بدقسمتی سے، بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی اسرائیل کے اس خطرناک منصوبے پر عملدرآمد کر رہے ہیں۔ وہ صرف 20 افراد کی جانوں کے بدلے پاکستان سے جنگ کا آغاز کر رہے ہیں، حالانکہ انہیں اندازہ نہیں کہ اس جنگ میں کروڑوں لوگ مارے جا سکتے ہیں۔ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، اور جنگ کوئی مذاق نہیں۔ دونوں طرف کی عوام تباہ ہو جائے گی، اور ترقی کا پہیہ پیچھے کی طرف چلا جائے گا۔

امریکہ اور اسرائیل دونوں چاہتے ہیں کہ یہ خطہ تباہ ہو تاکہ وہ آسانی سے یہاں قبضہ کر سکیں۔ اسی لیے امریکہ کی فوج افغانستان میں موجود ہے، تاکہ جب دونوں ممالک کمزور ہو جائیں تو وہ بغیر کسی مزاحمت کے قبضہ کر لیں۔

بھارت کے وزیر اعظم بیرونی اشاروں پر سب کچھ کر رہے ہیں۔ سمپسن کارٹون میں یہ سب کچھ بہت پہلے دکھایا جا چکا تھا کہ 2025 میں جنگ ہو گی، اور اب یہودی اپنی اسی منصوبہ بندی پر عمل کرنا چاہتے ہیں۔

میں نے ایک بار سمپسن کارٹون دیکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ 2024 میں صدر بنیں گے، اور میں نے یہ بات 2023 میں ہی سوشل میڈیا پر بتا دی تھی۔ بالکل ویسا ہی ہوا۔

اسی طرح، اگلے الیکشن میں ٹرمپ کی بیٹی امریکہ کی صدر بنے گی۔ ہر چیز ایک منظم منصوبے کے تحت ہو رہی ہے۔

یہودی اب ایشیا پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، اور انہیں کسی کی جان کی پرواہ نہیں۔ ان کا مقصد صرف تباہی اور قبضہ ہے۔ اس وقت بھارت کے وزیر اعظم اسرائیل کے اشاروں پر کام کر رہے ہیں، اور اطلاعات ہیں کہ اسرائیل کے جنگی طیارے بھی بھارت پہنچ چکے ہیں۔

بھارت کو دیکھنا چاہیے کہ امریکہ اور اسرائیل کی پالیسیوں کی وجہ سے یوکرین، شام، فلسطین، عراق، اور لیبیا کا کیا حال ہوا ہے۔ ان کا مقصد صرف جنگ کروا کر قبضہ کرنا ہوتا ہے۔

امریکہ اور اسرائیل کسی کے دوست نہیں ہوتے، یہ دوست بن کر سانپ کی طرح ڈس لیتے ہیں۔

بھارت کو ہوش کے ناخن لینے چاہییں۔ یہ جنگ نہ پاکستان کے فائدے میں ہو گی نہ بھارت کے۔ دونوں ممالک کی عوام کو چاہیے کہ وہ جنگ کا بائیکاٹ کریں اور مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کریں۔

اگر عوام بیدار ہو جائے اور امن قائم کرے، تو امریکہ اور اسرائیل کے تمام منصوبے ناکام ہو جائیں گے۔ ہمیں اپنے ملکوں کو ترقی کی راہ پر ڈالنا ہے۔


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.